ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 65 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 65

ابن سلطان القلم ~ 65۔مرزا صاحب نے ۲۵ / دسمبر ۱۹۳۰ء کو بیعت کی تھی اور ۲ / جولائی ۱۹۳۱ء کو وفات پائی۔آپ کی بیعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پیشگوئی جو موعود فرزند کے بارے میں تھی کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا، پوری ہوئی اور آپ کا بیعت کرنا ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوا۔حفظ مراتب کا خیال: حضرت مصلح موعودؓ نے خود تشریف لا کر حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی بیعت لی۔اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب بیمار تھے، دوسرے آپ کو بڑے بھائی کا احترام بھی ملحوظ تھا۔اس بارے میں محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب ابن حضرت مصلح موعودؓ اپنی کتاب ”یادوں کے دریچے“ میں تحریر فرماتے ہیں: ”جب تایا جان (حضرت مرزا سلطان احمد صاحب) نے بیعت کرنا چاہی تو حضرت مصلح موعود خود تایا جان کے گھر تشریف لے گئے اور وہاں جا کر بیعت لی۔یہ بڑے بھائی کے احترام کی وجہ سے تھا۔خلافت کا مقام اپنی جگہ اور بڑے بھائی کا ،، احترام اپنی جگہ۔اس سے بڑھ کر حفظ مراتب کی شان کہاں مل سکتی ہے۔“ ا الفضل ۱ار دسمبر ۱۹۴۰ء یادوں کے دریچے از صاحبزاده مرز امبارک احمد صاحب صفحہ ۳۲۔سن اشاعت ۲۷ مئی ۱۹۱۴ء