ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 57 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 57

ابن سلطان القلم ~ 57 - ~ اعلان احمدیت حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کو دراصل شروع ہی سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بے حد عقیدت و شیفتگی تھی اور آپ حضرت اقدس کو بے مثال عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے اور آپ کے دعاوی کو برحق تسلیم کرتے تھے اور آپ کی روح تحریک احمدیت کو قبول کر چکی تھی مگر آپ کو اس کے اظہار و اعلان میں بہت تامل تھا اور اس بات کا علم حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو بھی تھا اور حضور ہمیشہ ان کے حلقہ بگوش احمدیت ہونے کے لیے دعائیں کرتے رہتے تھے۔چنانچہ جون ۱۹۲۴ء میں حضور نے ان کے فرزند صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب کا خطبہ نکاح پڑھا ایجاب و قبول کے بعد ارشاد فرمایا: ان کے خاندان میں اب ایک ہی وجود ایسا ہے جس نے ابھی تک اس ہدایت کو قبول نہیں کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لائے ان کے لیے بھی دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔۔۔۔جب سے میں نے ہوش سنبھالی ہے میں برابر ان کے لیے دعا کرتا رہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔میں سنتا رہتا ہوں کہ وہ احمدیت کو ہدایت کی راہ ہی خیال کرتے ہیں مگر کوئی روک ہے جس کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ اس روک کو ہٹا دے۔آمین۔تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحہ ۹۲ تا ۹۴ سے اقتباس۔جلد تا الفضل ۶ جون ۱۹۲۴ء