ابنِ سلطانُ القلم — Page 55
ابن سلطان القلم ~ 55 - ~ فصل اول وو قبول احمدیت بیت تو ہر ایک کو لگ جانے ہیں“: حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے فروری ۱۹۰۶ء میں بروز جمعہ المبارک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔آپ بیان کرتے ہیں: ”میرے بیعت کرنے کے بعد جب میرے والد صاحب حضرت مرزا سلطان احمد صاحب قادیان تشریف لائے تو مکرمہ تائی صاحبہ ان کے پاس گئیں اور میری شکایت کی جس کے یہ الفاظ تھے : سلطان احمد ! تیرے منڈے نوں کی وا وگ گئی اے؟ (یعنی تیرے لڑکے کو کیا ہو گیا ہے؟) جس پر حضرت والد صاحب نے فرمایا کہ تائی! میں آپ کا مطلب نہیں سمجھا۔جس پر تائی صاحبہ نے دوبارہ فرمایا کہ تمہارے لڑکے کو بیت لگ گئے ہیں۔(یعنی تمہارے لڑکے نے بیعت کر لی ہے۔اس پر والد صاحب نے فرمایا: ”اس نے اچھا کیا ہے۔ہم سے تو اچھا ہی رہے گا۔نمازیں تو پڑھے گا۔“ ا ” بیت لگنا“ پنجابی کے زیر اثر یا طنز کہا ہے، مراد بیعت کرنا ہے۔(مؤلف)