ابنِ سلطانُ القلم — Page 53
ابن سلطان القلم ~ 53 ~ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لاہور میں وفات پا گئے ہیں۔جنازہ قادیان لے جایا جارہا ہے۔قادیان پہنچیں۔میں نے جب تار پڑھا تو یہ خیال کر کے کہ یہ انگریز الہام کا منکر ہے اس پر مجبت کر آؤں، دوبارہ کچہری گیا اور ڈپٹی کمشنر صاحب کو تار دکھا کر کہا کہ آپ الہام کے منکر تھے، لیجیے اب یہ تار کے ذریعہ سے بھی اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر صاحب تار دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے اور منہ میں انگلی ڈال کر کہنے لگے کہ: دو یہ بات میری سمجھ سے بالا ہے“ حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت والد صاحب کو اُسی دن حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے تار ملی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام وفات پاگئے ہیں۔آپ یہ تار لے کر ڈی سی صاحب کے پاس گئے تو وہ سخت حیران ہوا اور اُس نے از راہ مذاق یہ بھی کہا کہ : ”تم بھی ملهم اور تمہارا والد بھی مہم“۔اس ڈی سی کا نام Mr۔Baron تھا، جو بعد میں پنجاب کا سیکر ٹری بھی بن گیا تھا۔والد صاحب کے جنازہ میں شرکت: حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب تحریر فرماتے ہیں: اصحاب احمد جلد چہارم صفحه ۲۳۰ تا ۲۳۳ جدید ایڈیشن روزنامه الفضل ۱۲۲ پریل ۱۹۷۳ء۔مضمون مکرم چودھری سعید احمد صاحب عالمگیر