ابنِ سلطانُ القلم — Page 40
ابن سلطان القلم ~ 40 - رہے، مگر کسی جگہ آج تک مرزا صاحب سے کسی کو شکایت نہیں ہوئی۔انھوں نے کبھی کسی کو دکھ نہیں دیا، نہ ظلم کیا، نہ جھوٹ بولا اور نہ رشوت قبول کی، بلکہ ڈالی تک قبول نہ کرتے تھے۔یہ تمام خوبیوں کا مجموعہ انھیں وراثتاً باپ سے ملا تھا۔نہ صرف اس قدر بلکہ ان کے بچوں میں بھی فطرتا یہ باتیں موجود ہیں۔مرزا عزیز احمد صاحب ایم اے بھی سرکاری ملازم ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ ان کے دفتر والے ماتحت اور افسر بلکہ ہمسایہ تک ان کے چلن اور اخلاق کے مداح ہیں۔166 ا ”سیرت المہدی“ جلد سوم صفحہ ۲۳۵،۲۳۷- مطبوعہ قادیان اپریل ۱۹۳۹ء