ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 39 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 39

ابن سلطان القلم ~ 39 - حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے ایک دوست حبیب ! صاحب اسٹنٹ انسپکٹر آف سکولز کبیر والا ضلع ملتان نے آپ کے نام اپنے خط مورخہ ۱۷ / اپریل ۱۹۴۱ء میں تحریر کیا: ”سید ولایت شاہ صاحب شجاع آباد ضلع ملتان کے ایک معزز غیر احمدی بزرگ تھے (وہ جون ۱۹۴۰ء میں فوت ہو چکے ہیں) انھوں نے متعدد بار مجھ سے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم و مغفور کے واقعات بیان کیے۔صاحب حضرت مرزا صاحب مرحوم کے گہرے دوست بلکہ تھے۔پرورده حضرت مرزا صاحب نے شجاع آباد کے عرصہ قیام میں ان سے بہت اچھا سلوک کیا تھا اور ان کی دنیوی ترقیات اور عزت کا باعث بھی حضرت مرزا صاحب مرحوم کی ذات والا صفات تھی۔میں جون ۱۹۳۵ء سے اپریل ۱۹۴۹ء تک شجاع آباد میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز رہا ہوں۔سید صاحب مذکور میرے ہمسایہ تھے اور غیر احمدی تھے لیکن مسلک صلح کل تھا اور حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے احسانات کو بار بار یاد کرتے تھے۔مقدس باپ کا اثر اور ملازمت: 166 حضرت سیّد شفیع احمد صاحب محقق دہلوی بیان کرتے ہیں کہ ”اپنے مقدس باپ کا اثر ان کے اندر اس قدر موجود تھا کہ نائب تحصیلدار کے بعد تحصیلدار، پھر ای اے سی، پھر افسر مال، پھر ڈپٹی کمشنر وغیرہ ا مضامین بشیر جلد اول صفحه ۴۴۷-۴۴۹