ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 33 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 33

ابن سلطان القلم ~ 33 ~ نے اس پر مکان بنالیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود اس واقعہ کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں: ”میرے بیٹے سلطان احمد نے ایک ہندو پر بدیں بنیاد نالش کی کہ اس نے ہماری زمین پر مکان بنالیا ہے اور مسماری مکان کا دعوی تھا اور ترتیب مقدمہ میں ایک امر خلاف واقعہ تھا، جس کے ثبوت سے وہ مقدمہ ڈسمس ہونے کے لائق ٹھہرتا تھا اور واقعہ مقدمہ کے ڈسمس ہونے کی حالت میں نہ صرف سلطان احمد کو بلکہ مجھ کو بھی نقصان تلف ملکیت اٹھانا پڑتا تھا۔تب فریق مخالف نے موقع پا کر میری گواہی لکھا دی اور میں بٹالہ میں گیا اور بابو فتح دین صاحب سب پوسٹ ماسٹر کے مکان پر جو تحصیل بٹالہ کے پاس ہے جا ٹھہرا اور مقدمہ ایک ہندو منصف کے پاس تھا جس کا اب نام یاد نہیں رہا، مگر ایک پاؤں سے وہ لنگڑا بھی تھا۔اس وقت سلطان احمد کا وکیل میرے پاس آیا کہ اب وقت پیشی مقدمہ ہے، آپ کیا اظہار دیں گے ؟ میں نے کہا کہ وہ اظہار دوں گا جو واقعی امر ہے اور بیچ ہے۔تب اس نے کہا کہ پھر آپ کے کچہری جانے کی کیا ضرورت ہے؟ میں جاتا ہوں تا مقدمے سے دست بردار ہو جاؤں۔سو وہ مقدمہ میں نے اپنے ہاتھوں سے محض رعایتِ صدق کی وجہ سے آپ خراب کیا اور راست گوئی کو اِبْتِغَاءَ لِمَرْضَاتِ الله مقدم رکھ کر مالی نقصان کو بیج سمجھا۔“ ا حیات احمد جلد اول صفحہ ۱۰۲۔جدید ایڈیشن ۲ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد پنجم صفحه ۳۰۰،۲۹۹