ابنِ سلطانُ القلم — Page 32
ابن سلطان القلم ~ 32 ~ سیرت المہدی میں حضرت مولانا عبد الرحیم درد صاحب ایم ا روایت ہے کہ میں نے حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب سے دریافت کیا کہ کیا حضرت صاحب کبھی کسی پر ناراض بھی ہوتے تھے ؟ مرزا صاحب نے جواب دیا کہ اُن کی ناراضگی بھی صرف دینی معاملات میں ہوتی تھی۔بعض اوقات مجھے نماز کے لیے کہا کرتے تھے۔' رض حضرت مصلح موعود کا آپ کو حقیقی بھائی سمجھنا: حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر فرمایا: لوگ سوتیلے بھائیوں میں فرق کرتے ہیں، مگر میں تو کوئی فرق نہیں سمجھتا۔ایک انگریز نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا مرزا سلطان احمد صاحب تمہارے حقیقی بھائی ہیں؟ چونکہ میں ان کو حقیقی ہی سمجھتا ہوں۔میں نے کہہ دیا کہ ہاں وہ حقیقی بھائی ہیں۔بعد میں مجھے خیال آیا وہ میری اصطلاح نہیں جانتا ہو گا، کہیں مجھے جھوٹا ہی خیال نہ کرے۔“ ایک ہند و پر نالش کا واقعہ : ،، ایک مرتبہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے ایک اُفتادہ اراضی کے متعلق دعویٰ کیا۔یہ اراضی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تھی اور پنڈت شنکر داس ا سیرت المہدی جلد اول صفحه ۲۰۰ ۲ الفضل ۶ جون ۱۹۲۴ء صفحہ ۶۹۔خطبات محمود جلد سوم صفحہ ۱۷۲