ابنِ سلطانُ القلم — Page 31
ابن سلطان القلم ~ 31 - ~ أَخُوْک ڈائیڈ (died)“ یعنی تیرا بھائی فوت ہو گیا ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے بھائی کی وفات کے بارہ میں خبر دے دی۔“ 166 والد محترم کا آپ کو دین کی ترغیب دینا: حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کے والد محترم یعنی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دن رات دینی کاموں میں مصروف رہتے۔عبادات، قرآن کریم کا مطالعہ اور دوسری دینی خدمات آپ کا اوڑھنا بچھونا تھیں اور پ کی خواہش تھی کہ آپ کی ساری اولاد اپنی تمام تر قوتیں دین کی خدمت میں صرف کرے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے ہر چند اپنی ساری زندگی نہایت شرافت اور دیانتداری کے ساتھ بسر کی اور اپنے والد محترم کی سچے دل سے عزت کرتے تھے اور شروع سے آپ کی سچائی اور بزرگی کے قائل تھے لیکن دین کے معاملہ میں آپ کو اس قدر شوق اور شغف نہیں تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش تھی۔آپ نے خود لکھا کہ ”میرے والد صاحب میری بعض کمزوریوں کی وجہ سے میرے فائدے کے لیے مجھ پر ناراض بھی ہوئے اور میں صدق دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ ان کی ناراضگی واجبی اور حق تھی۔“ ،، ا به روایت محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے خاکسار سے بیان فرمائی۔(مؤلف) الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۱۹ء