ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 20 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 20

ابن سلطان القلم ~ 20 ~ (۶) صاحبزادی نزہت صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا فرید احمد صاحب ابن حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفة المسیح الثالث حضرت صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب حضرت صاحبزادہ مرز اسلطان احمد صاحب کی دوسری شادی مکر مہ خورشید بیگم صاحبہ سے ہوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چچا زاد مرزا امام الدین صاحب کی بیٹی تھیں۔مکرمہ خورشید بیگم صاحبہ کے بطن سے ۱۵ / جون ۱۹۰۵ء کو صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب پیدا ہوئے۔محترمہ خورشید بیگم صاحبہ شادی کے بعد جلد فوت ہو گئیں۔حضرت مصلح موعودؓ ان کا ذکر خیر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں: ”مرزا امام دین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سخت مخالف تھے ، لیکن جیسے اللہ تعالیٰ نے ابو جہل کے ہاں عکرمہ جیسا بزرگ بیٹا پیدا کر دیا تھا، اسی طرح مرزا امام دین صاحب کی لڑکی خورشید بیگم ، جو ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب سے بیاہی ہوئی تھیں، بڑی نیک اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سلسلہ احمدیہ کی سچی 166 عاشق تھیں۔انھوں نے اپنی وفات تک ایسا اخلاص دکھایا کہ حیرت آتی ہے۔“ صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے دسہ مبارک پر بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت کی سعادت پائی۔آپ نے سندھ میں پانچ ہزار ایکڑ زمین لے کر کاشتکاری کا آغاز فرمایا۔اس فارم کا نام نسیم آباد رکھا۔ا روزنامه الفضل ۳۰ مئی ۱۹۵۹ء صفحه ۳