ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 239 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 239

ابن سلطان القلم ~ 239 ~ ان ۱۲ جلدوں اور انٹرنیٹ سے ملنے والے مضامین کے علاوہ آپ کی کتب میں سے تین کتابیں دراصل آپ کے متفرق مضامین کے مجموعے ہیں۔ان میں سے ایک کتاب ریاض الاخلاق“ کے نام سے شائع شدہ ہے۔یہ مجموعہ سنہ ۱۹۰۰ء میں شائع ہوا، جس میں آپ کے ۵۲ مضامین شامل ہیں۔ممکن ہے سنہ ۱۹۰۰ ء سے پہلے کے تمام یا بیشتر مضامین اس مجموعہ میں ہی آگئے ہوں۔اسی طرح آپ کے مضامین کا ایک مجموعہ ”خیالات“ کے عنوان سے جون ۱۹۰۷ء میں شائع ہوا، جس میں آپ کے ۲۹ مضامین شامل ہیں، جو مختلف معروف رسائل میں وقتاً فوقتاً اشاعت پذیر ہوتے رہے۔ان ۲۹ مضامین میں سے چند ایک مذکورہ بالا بارہ جلدوں میں بھی شامل ہیں جن کی وضاحت فہرست میں کر دی گئی ہے۔تیسری کتاب ”سراج الاخلاق“ ہے جس میں آپ کے ۲۱ مضامین شامل ہیں۔ترتیب میں مذکورہ بارہ جلدوں میں سے ہر ایک جلد کے مضامین کو ایک جگہ درج کرنے کی بجائے ہر رسالے کے مضامین کو تاریخ وار یکجا کیا گیا ہے، کیونکہ یہ جلدیں باقاعدہ کتابی صورت میں طبع شدہ نہیں، بلکہ مختلف رسالوں سے مضامین کو بغیر کسی ترتیب کے الگ کر کے ان کی جلد بندی کر دی گئی ہے۔بعض مضامین کے ایک سے زیادہ نسخے بھی ہیں۔نہ رسالوں کی کوئی ترتیب ہے اور نہ تاریخ اشاعت کا کوئی لحاظ۔لہذا کسی جلد کو پہلی یا دوسری یا تیسری قرار نہیں دیا جا سکتا۔غرض بغیر کسی ترتیب کے مضامین جمع کر دیے گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بعض مضامین کے بارہ میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس رسالے میں طبع ہوئے، اسی طرح بعض کی تاریخ کے بارہ میں جانکاری نہیں مل