ابنِ سلطانُ القلم — Page 4
ابن سلطان القلم ~ 4۔صداقت کے نشان تھے۔قارئین کرام مندرجہ بالا تمام امور کی تفصیل آئندہ صفحات میں ملاحظہ فرمائیں گے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند ہونے کی حیثیت سے آپ کے خاندان کا تعارف دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کا تعارف ہے، جو اپنے علاقے میں ایک معزز خاندان تھا اور اس کا سلسلہ نسب برلاس سے، جو امیر تیمور کا چچا تھا، ملتا ہے اور جب امیر تیمور نے علاقہ کش پر بھی، جہاں اس کا چچا حکمران تھا، قبضہ کر لیا تو بر لاس خاندان خراسان چلا آیا اور ایک مدت تک یہیں رہا، لیکن دسویں صدی ہجری یا سولھویں صدی مسیحی کے آخر میں اس خاندان کا ایک ممبر مرزا ہادی بیگ بعض غیر معلوم وجوہات کے باعث اس ملک کو چھوڑ کر قریباً دو سو آدمیوں سمیت ہندوستان آگیا اور دریائے بیاس کے قریب کے علاقے میں اُس نے اپنا ڈیرہ لگایا اور بیاس سے نو میل کے فاصلے پر ایک گاؤں بسایا اور اس کا نام ”اسلام پور“ رکھا۔چونکہ آپ ایک نہایت قابل آدمی تھے اس لیے دہلی کی حکومت کی طرف سے اس علاقے کے قاضی مقرر کیے گئے اور اس عہدے کی وجہ سے آپ کے گاؤں کا نام بجائے اسلام پور کے ”اسلام پور قاضی“ ہو گیا، یعنی اسلام پور جو قاضی کا مقام ہے۔پھر مرورِ زمانہ سے اسلام پور کا نام تو بالکل مٹ گیا اور صرف قاضی رہ گیا جو پنجابی تلفظ میں ”قادی“ کہلانے لگا اور آخر اس سے بدل کر ” قادیان“ بن گیا۔