ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 203 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 203

فصل ابن سلطان القلم ~ 203۔~ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی تصنیفات آپ کی کل تصانیف انسٹھ (۶۹) ہیں، جو متفرق اور متنوع موضوعات پر لکھی گئی ہیں۔بعض شعر و ادب سے تعلق رکھتی ہیں اور بعض خالص دینی موضوعات پر بحث کرتی ہیں، بعض معاشرتی علوم کو موضوع بناتی ہیں تو بعض سائنسی علوم کو بیان کرتی ہیں۔اسی طرح بعض معاشیات اور زراعت جیسے انوکھے موضوعات پر نکتہ آفرینی کرتی نظر آتی ہیں۔تاریخ وسیرت ، موازنہ اور تصوف وغیرہ مضامین بھی آپ کی انشا پردازی سے بے فیض نہیں رہے۔غرض ہر قسم کے موضوع پر آپ نے اظہار خیال کیا اور جس موضوع پر بھی قلم اُٹھایا اس پر گہرے فلسفیانہ رنگ میں بحث کی۔عام سطحی رنگ میں گفتگو نہیں کی اور نہ ہی محض متفرق معلومات کی جمع و ترتیب پر اکتفا کیا ہے۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے پیدا کردہ شاندار لٹریچر سے سرمایہ ب میں بیش بہا اضافہ ہوا، جس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔کے معاصرین آپ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔آپ کے علمی وادبی مقام و مرتبے کا اندازہ درج ذیل آراء سے بخوبی ہو جاتا ہے۔