ابنِ سلطانُ القلم — Page 1
ابن سلطان القلم ~ 1 - باب اول: تعارف،تعلیم ،شادی اور اولاد فصل اول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے: يَنْقَطِعُ آبَاؤُكَ وَيُبْدَأُ مِنْكَ۔تیرے باپ دادوں کا ذکر منقطع ہو جائے گا۔یعنی بطور مستقل ان کا نام نہیں رہے گا اور تیرے بعد سلسلہ خاندان کا تجھ سے شروع ہو گا۔' حضرت مرز اسلطان احمد صاحب کا بنیادی تعارف یہی ہے کہ آپ امام الزمان حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی زوجہ اولیٰ سے فرزند اکبر تھے۔آپ کی پہچان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہے۔جسمانی فرزندی کے علاوہ آپ کو اپنی عمر کے آخری حصہ میں حضرت اقدس کی روحانی فرزندی میں داخل ہونے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو غیر معمولی ذہنی قابلیت اور انتظامی صلاحیت سے نوازا تھا۔آپ نے اُس وقت، جب ہندوستان میں انگریز حکمران تھے ، ڈپٹی کمشنر کے عہدے تک ا تذکرہ مجموعہ الہامات، رؤیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ السلام، صفحہ ۵۳ اور ۵۴۲