ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 176 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 176

ابن سلطان القلم ~ 176 ~ کہ وہ ہمیشہ ہمیشہ اس قسم کے نادر مضامین سے صاحبانِ مذاق سلیم کی ضیافت طبع فرماتے رہیں۔خاکسار ابو الافضال مالک و ایڈیٹر اخبار المشير ورسالہ ضیاء الاسلام مراد آباد - ۱۵ / دسمبر ۱۹۱۲ء۔زر کاری دارد: 166 رسالہ ”المجدد“ کے ایڈیٹر تحریر کرتے ہیں: کون شخص ہے جو عالی جناب مرزا سلطان احمد خان صاحب اکسٹر ا ا کمشنر کے اسم گرامی سے نا آشنا ہے۔آپ کی زبر دست انتشار پر دازی اور عالمانہ و فاضلانہ مضامین کی دھاک دُنیا کے اِس سرے سے اُس سرے تک بندھی ہوئی ہے۔ہندوستان بھر میں شاید ہی کوئی ایسار سالہ یا اخبار ہو گا جس میں آپ کے علمی، اخلاقی، تاریخی مضامین شائع نہ ہوتے ہوں۔ایک طرف تو ملازمت سرکاری اور دوسری طرف شوق مضمون نگاری، زراکارے دارد والا معاملہ ہے۔اس سے آپ کے اعلیٰ کمالات علمی کا پتہ چلتا ہے۔ہم اپنے بیان کی صداقت کیلیے آج کے نمبر میں کلک اعجاز رقم کا ایک عالمانہ مضمون بعنوان ”احساس و ادراک، جو انھوں نے خاص ”المجدد “ کیلیے مرحمت فرمایا ہے، درج ذیل کرتے ہیں۔میرے دماغ میں ایسے الفاظ نہیں ملتے کہ آپ کے اس محققانہ ا رسالہ ضیاء الاسلام مراد آباد۔۱۵ر دسمبر ۱۹۱۲ء