ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 102 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 102

ابن سلطان القلم ~ 102 ~ سٹرائیک میں شمولیت کے بارہ میں ضروری وضاحت: مکرم محترم چودھری محمد علی صاحب وکیل التصنیف بیان کرتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے خاکسار کو بتایا کہ وہ سٹرائیک میں شامل نہیں ہوئے تھے۔خاکسار نے عرض کیا کہ پھر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں وضاحت کیوں نہ پیش کی؟ تو صاحبزادہ صاحب آبدیدہ ہو گئے اور فرمانے لگے: آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا نہیں۔میں ان کے سامنے کیا وضاحت کرتا۔میں سٹرائیک میں تو شامل نہیں ہوا تھا لیکن کلاس میں بھی نہیں گیا تھا، جبکہ دوسرے احمد می طلبہ کلاس میں شامل ہوئے تھے۔166 یہ بیان اپنے اندر ایک لطافت اور محبت سمیٹے ہوئے ہے۔اس سے اصحاب احمد کے کمال ادب کا بھی اندازہ ہوتا ہے اور ان کی اطاعت کے معیار کا بھی پتہ چلتا ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے سٹرائیک میں شمولیت نہ کی تاہم کلاس میں نہ جانے کو ہی حضور کی تعلیمات کی نافرمانی پر محمول کیا۔نیز اپنی براءت پیش کرنے کی بجائے مقام ادب کو ملحوظ رکھتے ہوئے معافی کے راستے کو اختیار کیا۔یہ تھے اصحاب احمد جنھوں نے اولین کے نمونوں کو زندہ کر دکھایا۔ا یہ روایت محترم چودھری محمد علی صاحب نے خاکسار سے بیان کی۔(مؤلف)