ابنِ سلطانُ القلم — Page 83
ابن سلطان القلم ~ 83۔نہایت پرانی اور گہری دوستی و یگانگت کے تعلقات تھے اور ایسی دوستی کہ جس یا دنیاوی تعلقات میں بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔میں ۱۹۱۱ء میں فقیر صاحب کی پیشی میں تھا۔مجھ پر بھی ان کی نظر عنایت عام مروجہ صورتوں سے بہت بڑھ کر تھی۔میرے ساتھ ہمیشہ وہ اپنے عزیزوں سا سلوک فرماتے تھے۔میں بھی کسی کسی موقع پر ان کی خدمت میں احمدیت کی صداقت کے متعلق عرض کر دیتا نے ایک دن اس ضمن میں فرمایا کہ میں اور مرزا سلطان احمد صاحب اس لیے غیر احمدی نہیں کہ ہم احمدیت کو حق اور صداقت نہیں سمجھتے، بلکہ ہم نہیں چاہتے کہ اس پاک سلسلہ میں ہمارے جیسے آدمی شامل ہو کر اس کی تھا۔بدنامی کا موجب ہوں۔166 میں دنیا داری میں گرفتار ہوں: حضرت سیّد شفیع احمد صاحب محقق دہلوی بیان کرتے ہیں کہ کسی نے حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب سے دریافت کیا کہ وہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو مان کیوں نہیں لیتے؟ جواب دیا: میں دنیا داری میں گرفتار ہوں اور میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ بیعت کر لینے کے بعد بھی میرے اندر دنیا کی نجاست موجود رہے۔۔۔الفضل قادیان مورخہ ۱۸؍ جولائی ۱۹۳۱ء صفحہ ۱۰ ۲ ”سیرت المہدی“ جلد سوم صفحه ۲۳۷، ۲۳۵ مطبوعہ قادیان اپریل ۱۹۳۹ء ،،