ابنِ سلطانُ القلم — Page 82
ابن سلطان القلم ~ 82 فصل دوم اپنی کمزوری: احمدیت میں داخل نہ ہونے کی وجوہ آپ ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور راستبازی، تقویٰ اور طہارت کے معترف رہے اور احمدیت میں داخل ہونے میں روک اپنی عملی کمزوری قرار دیتے۔گویا اس وقت بھی آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی پر کوئی اعتراض نہیں کرتے تھے، بلکہ ان عقائد کے قبول نہ کرنے کی وجہ اپنی کمزوری بتاتے تھے۔یہ بھی آپ کی سعادت کی بہت بڑی علامت تھی اور کیا عجب ہے کہ اسی کے نتیجہ میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے کا شرف حاصل ہوا۔اس پاک سلسلہ کی بد نامی نہ ہو : محترم راجہ علی محمد صاحب افسر مال راولپنڈی لکھتے ہیں: سید فقیر افتخار الدین صاحب جو لاہور کے رہنے والے تھے اور ضلع ہوشیار پور میں مہتمم بندوبست کے عہدہ پر فائز رہ کر بوجہ علالت ۱۹۱۳ء میں اس عہدہ سے سبکدوش ہوئے ان کے اور حضرت مرزا صاحب مرحوم کے آپس میں الفضل قادیان مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۳۱ء صفحہ ۳