ابن رشد

by Other Authors

Page vii of 161

ابن رشد — Page vii

ہے اور کسی قسم کی کمی و بیشی کا میں ہی ذمے دار ہوں۔اس کتاب کی تدوین اور تالیف میں جن احباب نے میری مدد اور حوصلہ افزائی فرمائی اگر ان کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ از حد نا شکر گزاری ہوگی۔میں پروفیسر سید ابوالہاشم رضوی، ڈاکٹر شاہد فاروق، پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن، پروفیسر محمد بایومی (کوئنز یونیورسٹی کنگسٹن ) ، بشری ورک کے ناموں کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں۔میں اس کتاب کو برادران ڈاکٹر محمد الحق ورک اور چودھری محمد ادریس ورک کے نام معنون کرتا ہوں جن کے بے لوث پیار، دست شفقت ، سایہ عاطفت اور رہ نمائی نے مجھ میں کتابوں کی محبت کا شعلہ اجاگر کیا۔کنگسٹن کینیڈا تمبر 2006 محمد زکریا ورک zakariav@hotmail۔com