ابن رشد — Page v
تعاون کا شکر یہ ادا کرنا نا کافی اور رکھی ہو گا۔میں نسیم صاحب کا تہ دل سے ممنون ہوں۔کچھ عرصہ قبل دینی مدارس کے چند اساتذہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مرکز کے اشاعتی پروگرام میں جدید سائنس علوم پر کتابوں کے علاوہ سائنس کے میدان میں اسلاف کے کارناموں پر بھی کتابوں کی اشاعت ضروری ہے۔سائنس کی تاریخ میں مسلمانوں کا بڑا حصہ ہے، خصوصاً عہد وسطی میں مسلمان سائنس دانوں کے کارنامے ہی جدید سائنس کی اساس ہیں۔اس لئے ان کا تعارف بھی سائنس میں دلچسپی اور فروغ کے لئے ضروری ہے۔نیز ان معلومات سے دینی مدارس میں جدید سائنس کی تعلیم کو داخلِ نصاب کرنے کی تحریک بھی ملے گی۔زیر نظر کتاب مرکز کے اشاعتی سلسلے کی بائیسویں کتاب ہے۔سائنس میں مسلمانوں کے حصے کا مجموعی جائزہ اس سے قبل مرکز کی اشاعت مسلمانوں کے سائنسی کارنامے میں پیش کیا جا چکا ہے۔محمد زکریا ورک صاحب نے اس کتاب میں اپنے وسیع مطالعے اور کثرت معلومات کا مظاہرہ نہایت خوش اسلوبی سے کیا ہے۔ان کی اس صلاحیت سے مزید فائدہ اٹھانے کے لئے ہم نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اب منفر د مسلمان سائنس دانوں پر بھی کتاب تحریر کریں۔زیر نظر کتاب میں انہوں نے مسلمانوں کے عہد میں اسپین کے عظیم سائنس داں اور فلسفی ابن رشد کے کارناموں کا نہایت جامع انداز میں احاطہ کیا ہے۔اس کتاب کی تصنیف کے لئے ان کا بے حد مشکور ہوں۔مجھے قوی امید ہے کہ اس کتاب کی اشاعت سے نہ صرف سائنس کو مدارس میں عام کرنے کی مرکز کی کوششیں کارآمد ہوں گی بلکہ اس موضوع پر تحقیق کرنے والوں کے لئے بھی یہ کتاب معلومات کا ایک گراں بہا ذریعہ ثابت ہوگی۔پروفیسر سید ظل الرحمن صاحب، صدر ابن سینا اکیڈمی کا میں ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود بڑی محنت سے اس کتاب کی ادارت کا مشکل کام انجام دیا ہے۔جس سے کتاب میں مزید نکھار آگیا ہے۔میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ جس خلوص نیتی سے جن مقاصد کے لئے یہ کام کیا جا رہا ہے، اس میں کامیابی ہو، آمین ! ڈاکٹر شاہد فاروق ڈائرکٹر، مرکز فروغ سائنس جنوری ۲۰۰۷