ابن رشد — Page 135
اندلس کے سیکنڈری اسکولوں میں تقسیم کی جائے گی۔اشبیلیہ اور مالاگا میں بھی ایسی کا نفرنسیں منعقد ہوئیں۔اشبیلیہ کی کا نفرنس کے لئے مراقش۔ولی عہد سدی محمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ کی زندگی ہمیں جو سکھلاتی ہے اس کا ماحصل ہے: "ذہبی زندگی کے ساتھ رواداری اور برداشت کا مادہ"۔اس آٹھ سو سالہ بری کے موقعے پر مراتش اسپین اور پرتگال سے لائے گئے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی تھی۔قاہرہ میں ایک سوسائٹی کا نام ایوروس اینڈ اسلائنمنٹ ایسوسی ایشن ( Averroes and Enlightenment Association) ہے۔اس کے جملہ مقاصد میں سے تین اہم مقاصد درج ذیل ہیں۔عقلیت عورتوں کے حقوق اور عالم اسلام میں اوپن سوسائٹی۔جون 2004ء میں ابوظہبی میں ایک کانفرنس اس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا: "Rationality as a Bridge Between East and West" پرنس چارلس اور آج سے دس سال قبل برطانیہ کے پرنس چارلس، دی پرنس آف ویلز نے اسلام اینڈ دی ویسٹ' کے عنوان پر تقریر کی اور کہا: " اسپین میں آٹھ سو سالہ اسلامی تہذیب اور حکومت (آٹھویں صدی سے لے کر پندرہویں صدی تیک) کی اہمیت کو جانے میں ہم نے غلطی کی ہے۔کلاسیکل کتابوں کے بچانے اور نشاۃ ثانیہ کے شروع ہونے میں اسلامی اسپین نے جو حصہ ادا کیا ہے، اسے سب تسلیم کر چکے ہیں۔نہ صرف اسلامی اسپین نے پرانی یونانی کتابوں اور رومن تہذیب کے علمی وفکری کاموں کو محفوظ کیا بلکہ ان کی کتابوں کی تفاسیر لکھ کر ان کی تہذیب کو مزید وسعت دی۔اس طرح انہوں نے سائنس، بیست، ریاضی، قانون ، تاریخ، طب، علم الادویہ علم المناظر علم الفلاحت ، دینیات موسیقی میں اہم خدمات انجام دیں۔اور ابن زہر نے اپنے پیش رو عالموں محمد بن زکریا رازی اور ابن سینا کی طرح طلب کے مطالعہ و تحقیق کو جس طرح ترقی دی، اس سے صدیوں بعد یورپ نے استفادہ کیا۔" "Averroes is designated as a symbol of rationalism۔" 135