ابن رشد — Page 106
علمیت اور رتبے کے پیش نظر چرچ نے اسے انجیلک ڈاکٹر (Angelic Doctor) کے لقب سے نوازا تھا۔1323 ء میں اسے سینٹ قرار دیا گیا۔اگر بارہویں صدی کا افضل ترین ارسطو طالیسی تھا تو تیرہویں صدی کا سب سے بڑا ارسطو طالیسی ٹامس ایکوئے ناس تھا۔اور ٹامس دونوں نے ارسطو کی کتابوں کی شرحیں لکھیں۔دونوں نے عیسائی اور اسلامی اعتقادات کو مابعد الطبعیاتی نظریات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔دونوں اپنے دعووں کے حق میں اپنی مذہبی کتابوں قرآن اور بائیل سے آیات پیش کرتے تھے۔دونوں سنجیدہ مسائل میں دلچسپی رکھتے تھے جیسے عقل اور مذہب، انسانی آزادی، خدا کی ہستی کا اثبات، خدا کی صفات تخلیق کائنات ، روح کا لا فانی ہونا عقل اور الہام، روز محشر انسانوں کا جسم کے ساتھ اٹھایا جاتا۔بغیر مادہ کے دنیا کی تخلیق، کیا دنیا ابدی ہے؟ نے فصل المقال میں انہی مسائل پر روشنی ڈالی ہے اور ایکوئے اس نے بھی اساتھیالیودیکا میں انہی سب مسائل پر قلم اٹھایا ہے۔کشف المناهج میں نے خدا کی ہستی ، خدا کی صفات تخلیق کا ئنات ، مسئلہ قضا و قدر پر تفصیل سے لکھا ہے۔دونوں مذہبی فلسفیوں نے ارسطو کے نظریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی اپنی مذہبی کتابوں بائبل اور قرآن کے عقائد کی فلسفہ سے تطبیق کی کوشش کی ہے۔ایکوئے ناس اگر چہ کا مخالف تھا مگر در پر دو وہ بھی اس کے نظریات سے بڑی حد تک متاثر تھا اسی لئے وہ کا نام بڑے احترام سے لیتا تھا۔مثلاً نے کہا تھا کہ خدا کے علم سے موجودات جنم لیتی ہیں العلم القديـم هـو عـلة وسبب للموجود (غير نفصل المقال)۔ایکوئے ناس نے بھی بالکل یہی کہا۔سرناس آرنلڈ نے لکھا ہے: The Angelic doctor has made use of many of the arguments which the Muslim doctor had previously employed۔(44) کے سب سے مستند سوانح نگار رینان (1823ء 1892ء) کا کہنا ہے کہ "سینٹ نامس رشدی تحریک کا سب سے بڑا مخالف ہے لیکن ہم متضاد بات کہے بغیر یہ کہنے کی بھی جرات کرتے ہیں کہ وہ شارح اعظم کا اول ترین شاگرد بھی ہے۔البرٹ دی گریٹ نے تمام علم ابن سینا سے سیکھا جبکہ سینٹ ٹامس نے بطور فلسفی سارا علم سے سیکھا" - ( 236 Averroes by E۔Renan, 1852, page )۔سینٹ ٹامس ایکوئے ناس کی تصنیفات کے من دار مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شروع میں ابن سینا سے متاثر تھا لیکن درجہ بدرجہ اس کے خیالات سے ہم آہنگ ہونے لگے۔لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ حیثیت ارسطو کے شارح کے دونوں ایک دوسرے کے نظریات سے اتفاق نہیں کرتے تھے۔مثلاً عقل کل ( Unity of Intellect) کو مانتا تھا لیکن سینٹ ٹامس نے 1270ء میں ایک مقالہ لکھا جس میں اس نے کے نظریہ کی شدومد سے تردید کی۔106