مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 701 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 701

مرزا غالب اور ان کے طرفدار حضرت ڈاکٹ میر محمد اسمعیل صاحب کے مجموعہ کلام بخار دل میں ایک شگفتہ تحریر مرزا غالب اور ان کے طرف دار کے عنوان سے شائع شدہ ہے۔عنوان کے نیچے ایک غزل (غالب کے رنگ میں لکھا ہے۔مضمون کا متن یہ ہے مرزا غالب شکل گوش مر بھی تھے اور فلاسفر بھی۔لیکن جب جام دو آتشہ کے نشہ میں شعر کہتے تھے تو کبھی کبھی کوئی لفظ یا نفره شعر می محذوف بھی ہو جایا کرتا تھا۔اگرچہ کینچ تان کہ اس شعر کے معنے تو نکل سکتے تھے مگر اس کھینچا تانی کے لئے بھی ماڈرن دماغ ہی چاہیے تھا۔شاعر پرستی بھی ایک فیشن ہے۔اس موجودہ زمانہ میں جب غالب بے حد ہر دو عربی ہوگئے ہیں تو ہر شخص خواہ لائق ہو یا نالائق ان کی تائید کرنے لگا ہے۔لیے معنی اشعار کے معنی نکلنے لگے ہیں۔اور ٹٹ پونجھے بھی غالب دان بن گئے ہیں۔جو باتیں مومن زوق اور دیگر آئمہ الشعراء کی سمجھ میں نہ آئی تھیں وہ آج کل کے سینما بین نوجوانوں کو نظر آنے لگی ہیں۔اس زمانہ کے ایک مشاعرے میں ایک بڑے قادر الکلام شاعر نے خود مرزا غالب کو مجلس میں مخاطب کر کے یہ کہا تھا کہ کلام میر سمجھے اور کلام میرا مجھے مگر اُن کا کہا یہ آپ مجھیں یا خدا سمجھے اور غالب آپ بھی اپنے اس نقص کے معترف تھے کہ میرے بعض اشعار بے معنی ہوتے ہیں۔چنانچہ خود ان کا ہی کلام ہے کہ سو