مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 700
میں اپنی پناہ اور ابدی راحت محسوس کرنا اور اس رب العالمین تواب الرحیم کا بھی تو یہ کو قبول کر کے اس عاجز بندے کو قبولیت کا نشان دنیا اور رجوع بر حمت کر کے اس کی زندگی کو نیکی اور فضل سے معمور کر دینا اور آئندہ گناہ سے بچنے کی طاقت بخشنا اور ایسے تائب بندے کے ساتھ پہلے سے زیادہ محبت اور کرم اور رحم سے پیش آنا اس کی پردہ پوشی کرتا اور اس کے گناہ کی سزا سے اُسے محفوظ رکھنا اور اسے روحانیت کے میدان میں پڑھنے کی قوت عطا فرمانا۔اسے تائب احمدی ) (تمہارے سوا کوئی ان رازوں سے واقف ہی نہیں۔استدامه الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۶۲ء