مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 600 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 600

۵۹۹ سادہ اور باکفایت زندگی کے متعلق کچھ باتیں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوا نے اپنے ایک خطبہ میں فرمایا تھا کہ علاوہ اُن مقررہ باتوں کے جو ہمیں اپنے خطبات میں تحریک جدید کے متعلق بیان کر چکا ہوں۔اجاب کو دیگر اور شاخوں اور باتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور تحریک جدید کے جلسوں میں ان کو بیان کرنا چاہیے۔اس کے لئے یہ خاکسار مختصرا بطور تمہید کے اس ہیڈنگ کے ماتحت بعض ایسی باتوں کا ذکر کرتا ہے۔تا کہ ایجاب کو اس بات کی طرف توجہ پیدا ہو۔کہ ان پر یا ان جیسی اور باتوں پر عمل کرنے سے ہم اپنے اخراجات میں مزید کفایت پیدا کر سکتے ہیں۔یا ہماری زندگی اس طرح اور زیادہ سادہ ہو سکتی ہے اور پس انداز کیا ہوا روپیہ آئندہ دینی یا دنیا دی مگر ضروری کاموں کے لئے کام آسکتا ہے۔کیا یہ عجیب بات نہ ہوگی کہ ہم ایک سالن تو کھاتے رہیں۔مگر ساتھ ہی ایسی بے اعتدالیاں بھی جاری رکھیں جن کی وجہ سے ہماری سادہ زندگی ایک عجیب معجون مرکب بن جائے جس کا ایک حصہ تو نہایت یا کفایت ہو اور دوسرا حقہ قابل اعتراض اور شرخا نہ پیس ایسی ٹھوکروں سے بچنے کے لئے ہم میں سے ہر ایک کو ایک تفصیلی نظر اپنے ارد گرد اپنے کھانے کپڑے۔رہائش سفر اور تعلیمی اخراجات وغیرہ پر ڈالنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ ایک سوراخ کو بند کر کے ہم قدرے فائدہ اٹھا لیں مگر دوسرے اور بڑے سوراخ کی طرف سے لا پروائی کر کے نتیجہ یہ ہو۔کہ اصل مقصد ہی فوت ہو جائے۔جن امور کو میں ذیل میں بیان کروں گا ان پر عمل کر تا ہر شخص کے لئے لازمی نہیں ہے۔تاہم ان باتوں کا خیال رکھنے سے ہم میں سے بعض احباب اپنے اخراجات میں سے معقول بہت نکال سکتے ہیں یا یہ ہو سکتا ہے کہ ان باتوں کو دیکھ کہ ان کو بعض دیگر ایسے