مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 572
روایت ۴۲ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کو پرندوں کا گوشت پسند تھا۔اور بعض دفعہ بیماری وغیرہ کے دنوں میں بھائی عبدالرحیم صاحب کو حکم ہوتا تھا کہ کوئی پرندہ شکار کہ لائیں۔جب تازہ شہد معر چھتہ کے آتا تھا تو آپ اسے پسند فرما کر نوش کرتے تھے۔شہد کا چھتہ تلاش کرنے اور توڑنے میں بھائی عبد العزیز ماہر تھے۔روایت ۵۲۰ مقبرہ بہشتی میں دو قبروں کے کہنے حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے خود لکھے ہوئے ہیں اور وہ اس بات کا نمونہ ہیں کہ اس مقبرہ کے کتنے کس طرح کے ہونے چاہئیں۔اب جو کہتے عموماً لکھے جاتے ہیں ان سے بعض دفعہ یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ پیشخض کہاں دفن ہے یا اس کے اندر کیا کیا خوبیاں تھیں یا سلسلہ کی کس کس قسم کی خدمت اس نے کی ہے دو کہتے ہو حضور نے خود لکھے وہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اور صاحبزادہ مبارک احمد کے ہیں۔روایت ۵۳۹ سفرملتان کے دوران میں حضرت صاحب ایک رات لاہور ہیں۔شیخ رحمت اللہ صاحب مرحوم کے ہاں بطور مہمان ٹھہرے تھے۔ان دنوں لاہور میں ایک کے پتی آئی ہوئی منفی۔اس میں قد آدم موم کے بنے ہوئے مجھتے تھے۔جن میں بعض پرانے زمانہ کے تاریخی بت تھے اور بعض میں انسانی جسم کے اندرونی اعضاء طبی رنگ میں دکھائے گئے تھے شیخ صاحب مرحوم حضرت صاحب کو اور چند احباب کو وہاں لے گئے اور حضور نے وہاں پھر کر تمام نمائش دیکھی۔روایت ۵۲ جب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اپنی کسی تقریر یا مجلس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر فرماتے۔تو بسا اوقات ان محبت بھرے الفاظ میں ذکر فرماتے کہ ہمارے آنحضرت نے یوں فرمایا ہے۔اسی طرح تحریر میں آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ دستہ کے نام کے بعد قم یا صلتم نہیں لکھتے تھے بلکہ پورا درود یعنی صلی اللہ علیہ وسلم کھا کم تے تھے۔