مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 516 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 516

۵۱۵ آنحضرت صلی اللہ علیہ وستم کا ایک عبرتناک خواب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ صبح کی نماز پڑھ کر جانماز پر ہی سور نی نکلتے تک بیٹھے رہتے کبھی تو حاضرین اپنے حالات اور جاہلیت کے زماز کی باتیں سناتے اور کبھی انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود لوگوں سے پوچھا کرتے کہ اگر تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے۔تو بیان کرے۔اس پر اگر کسی نے کوئی خواب دیکھا ہوتا۔تو وہ آپ کو سناتا۔اور آپ اس کی تعبیر فرماتے۔ایک دن آپ نے اسی طرح پوچھا۔صحابہ نے عرض کیا۔کہ آج ہم نے کوئی خواب نہیں دیکھا۔آپؐ نے فرمایا آج میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے۔وہ یہ کہ میرے پاس دو آدمی آئے اور مجھے ایک جگہ لے گئے۔وہاں میں نے دیکھا کہ ایک شخص بیٹھا ہے اور دوسرا کھڑا ہے۔جو کھڑا ہے۔اس کے ہاتھ میں لوہے کی ایک میچ ہے۔وہ اس سیخ کو بیٹھے ہوئے آدمی کے جبڑے میں اس زور سے گھسیڑ تا ہے کہ اس کی گدی تک پہنچ جاتی ہے۔پھر نکال کر دوسرے جڑے کی طرف ہی عمل کرتا ہے۔اور برابر اسی طرح عذاب دیئے جاتا ہے۔کہیں نے پوچھا۔یہ کیا ہے۔تو ان دونوں نے بیان کیا۔کہ یہ ایسا آدمی ہے جو جھوٹی باتیں مشہور کیا کرتا تھا۔اور ہوتے ہوتے اس کی باتیں دنیا بھر میں مشہور ہو جاتی تھیں اور یہ اس کی سزا ہے۔پھر تم آگے چلے تو دیکھا کہ ایک شخص چت لیٹا ہے اور ایک دوسرا آدمی اس کے سرہانے پتھر لئے کھڑا ہے۔اور دور سے اس کے سر پر پھر مارتا ہے۔جب پتھر لڑک کمر پر سے جا پڑتا ہے۔تو وہ مارنے والا پھر اسے اٹھا کر لاتا ہے۔اور جب تک وہ آئے اس شخص کے سر کا زخم اچھا ہو جاتا ہے۔واپس آکر پھر وہ اسی طرح سر پر پتھر مارتا ہے۔غرض اسی طرح ہوتا رہتا ہے۔میں نے پوچھا۔کہ یہ کیا ہے۔تو میرے ساتھیوں نے کہا کہ یہ در شخص ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم دیا تھا۔مگر یہ نہ رات کو قرآن پڑھتا۔نہ دن کو اس پر عمل کرتا تھا۔اب اس کو برا یہ ہی سزا ہوتی رہے گی۔