مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 509 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 509

۵۰۸ آپ کی وعدہ وفائی ایک صحابی (عبد اللہ بن ابی الحماء) بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے دعویٰ نبوت سے پہلے ایک معاملہ خرید و فروخت کا کیا۔اس دوران میں ہیں نے کہا کہ اسے محمد آپ یہیں ٹھہریئے میں ابھی آتا ہوں۔آپ نے فرمایا اچھا مگر نہیں وہاں سے چا کہ اس وعدہ کو بھول گیا۔پھر تین دن کے بعد وہاں آیا۔تو آپ کو اس جگہ موجود پایا۔آپ نے مجھ پر کچھ اظہار فقہ یا ناراضگی کا نہ فرمایا۔صرف اتنا کہا۔کہ اسے جوان تم نے مجھے تکلیف دی میں اس جگہ تین دن سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔ستر پوشی عرب کے لوگ زمانہ جاہلیت میں جنگل میں قضائے حاجت کے لئے جایا کرتے تھے۔اور وہاں مل مل کر پاس پاس بیٹھ جایا کرتے تھے۔ایک دوسرے کے سامنے ننگا ہوتا کوئی عیب نہ تھا۔اور سارے جہان کی باتیں وہاں بیٹھ کر کیا کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رواج کو بھی بند کیا۔اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ اس بات سے ناراض ہوتا ہے۔سخت مصیبت کے وقت عہد کی پابندی ہجرت کے ایک سال کے بعد ابو حذیفہ اور ایو حسل و مسلمان مکہ سے مدینہ کی طرف آنے لگے۔قریش نے ان کو روکا۔مگر انہوں نے جانے پر اصرارہ کیا۔آخر ان کو اس اقرار پھر جانے دیا۔کہ جنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہ دیں۔جب یہ لوگ روانہ ہو کہ بید کے مقام پر پہنچے۔تو وہاں دونوں شکر آمنے سامنے پڑے تھے اور لڑائی تیار تھی۔انہوں نے اپنا حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو منایا۔آپ نے فرمایا کہ حبیب تم عہد کر کے آئے ہو۔تو