مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 220 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 220

شکر کے طریقے ۲۱۹ شکر کے لئے ضروری ہے کہ آپ جس چیز کو دیکھیں۔اس کی حکمت اور فوائد کو معلوم کریں۔کیونکہ جب تک کسی چیز کا فائدہ معلوم نہ ہو۔اس کا نعمت ہو نا محسوس نہیں ہو سکتا۔وہ چیزیں جو آپ کی اپنی ذات کے لئے نعمت ہوں۔اُن کی طرف ایسی توجہ خاص طور پر کرنی چاہیئے تاکہ آپ کا نفس قدرشناسی کی وجہ سے خدا کے شکر کی طرف راغب ہو۔اسی طرح جب آپ بار بار نعتوں کو گنیں گے۔اور ہر روز نئی نئی نعمتوں کو گنیں گے اور ہر روز نئی نئی نعمتوں اور نئے نئے احسانوں کا خیال رکھیں گے۔تو گر ابتداء میں تھوڑی نعمتیں ذہن میں آئیں گی اور صرف انگلیوں پر ان کا شمار کر سکیں گے لیکن اس پر عمل کرتے کرتے آخر آپ اس قدر ماہر اور رواں ہو جائیں گے کہ اپنے تجربہ سے ہی آپ کو یہ یقین حاصل ہو جائے گا کہ ہم ان نعمتوں کو نہیں گن سکتے۔اور اگر گننا شروع کریں تو تھک جائیں گے۔مگر ان کا احاطہ نہیں کر سکیں گے۔اس وقت خدا کے احسان اور اپنی احسان فراموشی دل پر نقش ہو کہ بے اختیار یہ آیت آپ کے منہ سے نکلے گی۔وَإِنْ تَعُدُّ وَانِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُوم کفار (ابراہیم (۳۵ ) پس بار بار نعمتوں کو گنو اور ہر روز نئی نئی نعمتوں کا خیال رکھو اور ہر چیز کو کسی نہ سی قسم کی نعمت کھو۔ان کے فوائد پر غور کرتے رہا کرو۔اور صرف ایک اور ایک ذات وَحْدَهُ لا شريك کو اپنا محسن و ستم سمجھو تب شکر کا لطف اٹھا سکو گے یاد رکھو بہت سی نعمتیں مستقل ہیں اور بہت سی نئی نئی ہر روز اور ہر گھڑی نازل ہوتی ہیں۔ان کا خاص خیال رکھنا از بس ضروری ہے۔ورنہ شکر کا موقعہ بے لذت ہو جائے گا۔