مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 65 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 65

ས་ ایتاء ذی القربی ان کی لمبی اور مسلسل قربانی اور مجھے پر ان کی خاص شفقت اور محبت کے اخلاق فاضلہ کو آئندہ نسلوں کے لئے بطور سبق کے پیش کروں۔یہ تو صرف ایک خاص واقعہ ہے جس کا علم چونکہ عام لوگوں کو نہیں ہے اس لئے لکھ دیا ہے ورنہ جو ان کے احسانات مجھ پر نہیں ان کا بیان نہیں ہو سکتا۔اور سب سے بڑھ کر یہ احسان کہ ان کے تعلق کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ایک ایسے عظیم الشان شخص سے ہمارا پیوند کرا دیا کہ اس کے شکر سے ہماری زبانیں بالکل قاصر ہیں۔آپ میڈیکل کالج کے آخری سال میں تھے جب ۲ اپریل شاہ کو کانگرہ میں شدید زلزلہ آیا۔اس روز کئی دوستوں کے خط حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پہنچے کہ ہم کو خدا تعالے نے اس آفت سے بچالیا مگر حضرت میر صاحب کے متعلق کوئی خیریت نامہ تین دن سے موصول نہ ہوا۔جس پر حضرت مسیح موعود نے دعا کی تو الہام ہوا۔اسٹنٹ سرجن خدا کی قدرت آپ اس سال میڈیکل کالج لاہور کے آخری امتحان میں پنجاب بھر میں اول پر پاس ہو کہ اسسٹنٹ سرجن مقرر ہوئے۔شروع میں آپ کی تقرری دہلی میں ہوئی پھر شاہ میں میوہسپتال لاہور کے علاوہ پانی پت گوجرہ ، چکوال سرحد ضلع حصار لائل پور (فیصل آباد) فاضل کا ضلع فیروز پور اور گورہ پورمیں مرین مقرر ہوئے۔پھر سول سرجن بھی رہے اور ۱۹۳۶ء میں ریٹائر ہوئے۔اخبار بدر ۲۰ جولائی شنہ میں آپ کی کامیابی کی خبر شان سے شائع ہوئی۔