مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 610 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 610

4-9 بھی بڑھ جاتا ہے۔زینت کے اخراجات آج کل مغرب زدہ عورتیں بہت سا روپیہ کریم۔پوڈر ، سرخی ،لپ شک ہنجن وغیرہ اشیاء پر بے دردی سے صرف کرتی ہیں۔میں جب ایسی عورت کو دیکھتا ہوں کہ نا مناسب طور سے اس نے اپنے تئیکس ان اشیاء سے آراستہ کیا ہے تو میری زبان پر اس وقت ایک لفظ گردش کرنے لگتا ہے۔اور وہ نقطہ ہے PAINTED WOMEN وجہ یہ ہے کہ قدرے سفیدی اور بے معلوم سُرخی جو غیر قدرتی نہ معلوم ہو وہ کھپ جاتی ہے۔اور بڑی نہیں لگتی۔لیکن سانو سے رنگ پر اتنا سفیدہ کہ بھوتنا معلوم ہو۔اور ہونٹوں پر اتنی شرفی که خون پیا ہوا نظر آئے۔سخت مکروہ اور ناقابل برداشت نظارہ ہے۔پھر اس پر لطف یہ کہ ہر پانچ منٹ کے بعد سُرخی سفیدہ کی تجدید کی جاتی ہے۔اور دن رات یہی عمل جاری رہتا ہے۔خیر یہ تو اپنا اپنا نفاقی ہے۔لیکن شکر ہے کہ میرے گھر میں ابھی تک یہ وباء داخل نہیں ہوئی۔ہاں ان سب اشیاء میں سے منجن یا ٹوتھ پاؤڈر بہت ضروری اور مفید چیز ہے۔لیکن اکثر بازاری منمین بہت قیمتی ہوتے ہیں۔اس وجہ سے لوگوں کو بہت زیمر باہر ہوتا پڑتا ہے۔دوسری طرف یہ بھی ہے کہ دانت صاف کر نا کم از کم تین دفعہ روزانہ ضروری ہے صبح کے وقت دوپہر کو بعد از طعام اور رات کو سوتے وقت اگر بازار منجین وغیرہ خریدے جائیں تو غریب آدمی کا دیوالیہ نکل جائے۔در روزنامه الفضل ۱۲۹ جولائی ۶۳۹)