مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 593
۵۹۲ کو مخاطب کر کے فرمایا ہے هذَا عَطَاؤُنَا فَا مَنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابِ ( ) یہ ہماری بخشش ہے خواہ اسے دے خواہ روک لے تجھ پر اس کے حساب کی ذمہ داری نہیں ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء سے حساب نہیں لیا جا سکتا۔اور جو مانگتا ہے۔وہ خود خدا کی سنت اور قرآن کے احکام سے ناواقف ہے۔خواہ دنیا کے سامنے وہ مفسر اور مترجم قرآن ہی بنتا پھرے۔دوسرے یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ حضرت خلیفہ ایسیح کو بھی حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) کے الہامات میں سلیمان کہا گیا ہے۔اس لئے حضور پر بھی اخراجات کے متعلق کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اور خامنن او آمْسِكُ بِغَيْرِ حِسَابٍ کا حکم حضور پر بھی حاوی ہے۔والفضل و ار تاریخ ۶۱۹۴۹