مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 560 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 560

۵۵۹ پیاری بیٹی محترمہ مریم صدیقہ صاحبہ کے نام مکتوب حضرت میر محمد اسمعیل نے اپنی بیٹی کو شادی کے بعد گھر سے رخصت کرتے ہوئے بعض ہدایات اپنے قلم سے نوٹ بک میں تحریر کر کے دیں حضر مصلح موعود اللہ آپ سے راضی ہو) کے متعلق الہی بشار میں تحریر کرنے کے بعد تحریر فرمایا۔مریم صدیقہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ ویرہ کا نہ۔۔۔۔۔۔تم اپنی خوش قسمتی پر جتنا بھی ناز کر دکم ہے۔مریم صدیقہ جب تم پیدا ہوئیں تو میں نے تمھارا نام مریم اسی نیست سے رکھا تھا کہ تم کو خدا تعالی اور اس کے سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کروں ، اس وجہ سے تمہارا دوسرا نام تذر الہی بھی تھا۔اب اس نکار سے مجھے یقین ہو گیا کہ میرے بندہ نواز خدا نے میری درخواست اور نذر کو قبول کر لیا تھا اور تم کو ایسے خاوند کی زوجیت کا شرف بخشا جس کی زندگی اور اس کا ہر شعبہ اور ہر لحظہ خدا تعالیٰ کی خدمت اور عبادت کے لئے وقف ہے۔پس اس بات پر بھی شکر کرو کہ تم کو خدا تعالئے نے قبول فرما لیا اور میری نذر کو پورا کر دیا۔فالحمد لله۔۔۔۔۔۔اس کے بعد محترم میر صاحب نے خاوند کی اطاعت کے بارہ میں ارشاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درج کیا اور فرمایا۔سمجھنے کے لئے بڑی موٹی بات یہ ہے کہ جس گھر میں خاوند بیوی کا مطیع ہو جائے یا بیوی خاوند کی مطلع ہو جائے وہی گھر بہشت بن جاتا ہے اگر دونوں اپنے تئیں بادشاہ خیال کریں تو ایسا گھر جہنم سے بہتر ہو