مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 559 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 559

زمانه حضرت سیدہ نصرت جہاں گیر کے لیلہ القدر کرنے کے متعلق ایک روایت بزبان حضرت میر محمد اسماعیل رمضان ۳۶وار کا ذکر ہے۔قادیان میں لوگ حسب معمول لیلتہ القدر کی تلاش میں تھے کہ ایک روز مکرمی اخونم با لب فضل احمد صاحب بٹالوی مہاجر نے مجھے اپنی رویا ستائی کہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ حضرت سیدہ نصرت جہاں) ليلة القدر ہیں۔میں پہلے تو اس فقرہ کوشن کہ کچھ حیران حیران سا ہوا پھر مجھے پر بھی واضح ہو گیا کہ حقیقتا انسان ہی لیلۃ القدر ہوتے ہیں نہ کہ زمانہ بعض مبارک وجودوں سے مستورا در مبارک ہو کر لیلتہ القدر کہلاتے لگتا ہے۔مگر یہ خاصیت اس زمانہ کی نہیں ہے بلکہ اس مبارک وجود کے فیضان کی ہے۔جو اُسے با برکت کہ دیتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود اور اسی طرح دیگر سب انبیا علیہم السلام کے زمانے ان کی برکات کی وجہ سے لیلتہ القدر کہلاتے ہیں۔اور جب تک ایسے وجود دنیا میں رہتے ہیں۔برکات کی ایک قضا عالم پر چھائی رہتی ہے۔پس اگر چہ لیلتہ القدر کہنے کو ایک زمانہ یا ایک رات ہوتی ہے مگر اُس کی پشت پر کسی زندہ وجود کے برکات ہوتے ہیں۔جو اُسے بابرکت بنائے رکھتے ہیں۔ان معنوں میں کیا شک ہے کہ حضرت علیا کا وجود بھی ایک بہت بڑی لیلۃ القدر ہے۔۔۔۔۔محمد اسماعیل الصفہ قادیان