مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 519
۵۱۸ صفائی پسندی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے۔کہ ہر شخص جمعہ کے دن نہائے مسواک کرے۔صاف کپڑے پہنے ، خوشبو لگائے۔پھر مسجد میں جمعہ کی نماز کے لئے جائے۔کیا میں اپنے خدا کا شکر گزار بندہ نہ بنوں مغیرہ صحابی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز میں اتنی اتنی دیر تک عبادت کرتے رہتے تھے کہ آپ کے پیر کھڑے کھڑے سوج جایا کرتے تھے۔جب رگ عرض کرتے کہ حضور اتنی تکلیف نہ اٹھائیں۔اللہ تعالیٰ نے تو آپ کو بخش دیا ہے یہ سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے۔تو کیا میں اپنے خدا کا شکر گزار بندہ بھی نہ ہوں ؟ مشرم و حیا ایمان کی نشانی ہے ایک وفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں جارہے تھے کہ آپ نے دیکھا ایک النصاری اپنے چھوٹے بھائی پر خفا ہورہا تھا اور کہہ رہا تھا۔کہ بھلے مانس تو اتنی شرم کیوں کرتا ہے۔آپ نے فرمایا۔یہ کیوں کہتے ہو شرم و یا تو بہت اچھی چیز ہے۔بلکہ ایمان کی نشانی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شہادت کا شوق ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کے سامنے بیان کیا۔کہ میرا دل توہی چاہتا ہے کہ خدا کے راستے میں مارا جاؤں۔پھر زندہ کیا جاؤں۔پھر مارا جاؤں۔عرض اسی طرح ہمیشہ قربان ہوتا رہوں۔(روز نامه الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۲۹)