مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 513 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 513

۵۱۲ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد میں ایک شخص عدنان گذرے ہیں۔ان سے معد پیدا ہوئے۔اور معد سے نزار اور نزار سے الیاس اور الیاس سے بدر کہ اور بدر کہ سے فریہ اور خزیمہ سے کنانہ اور کنانہ سے نظر اور نظر سے مالک اور مالک سے فہرتا اور نہر ا سے غالب اور غالب سے موسی ملا اور لوی سے کوے اور کتب سے عمرہ اور مرہ سے کلائی اور کلاب سے تھی اور قصی سے عبد مناف اور مناف سے ہاشم۔ان ہاشم کے بیٹے عبدالمطلب تھے۔اور عبد المطلب کے بیٹے عبداللہ تھے۔اور عبد اللہ کے بیٹے محمد تھے (صلی اللہ علیہ وسلم) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں پہلے پہل وحی نازل ہوئی۔اس کے بعد آپ ۱۳ برس تک مکہ میں رہے پھر آپ نے ہجرت کی۔ہجرت کے بعد آپ مدینہ میں دس پرس زندہ رہے اور وفات کے وقت آپ کی عمر ۳ ۶ سال کی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا گھوٹنا (مکہ) لوگوں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص سے پوچھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ میں سب سے بڑی تکلیف کیا پہنچی تھی۔انہوں نے بیان کیا۔کہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کعبہ میں نماز پڑھ رہے تھے کہ عقبہ نے آکر اپنی چادر آپ کے گلے میں ڈال دی پھر اُسے مروڑ نا شروع کیا۔یہاں تک کہ وہ چادر آپ کے گلے میں پھانسی کی طرح ہو گئی۔وہ ظالم