مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 440
۴۳۹ جانوروں پر ظلم کا نتیجہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے جنت اور دوزخ دونوں دکھائے گئے۔میں نے دوزخ میں ایک عورت کو دیکھا کہ بلی اسے نوچ رہی ہے۔میں نے پوچھا اسے کیوں یہ مذاب ہوتا ہے۔تو مجھے بتایا گیا۔کہ اس عورت نے ایک بلی کو باندھ رکھا تھا۔یہاں تک کہ وہ بھو کی پیاسی مرگئی ، نہ تو خود کھانے کو دیا نہ اُسے چھوڑا کہ کپڑے وغیرہ کھا کر اپنا پیٹ بھر لیتی۔اسلامی جہاد کی حقیقت ایک شخص نے آنحضرت صلی للہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا سوالی خدا کی راہ میں جہاد کرنے کا کیا مطلب ہے ؟ کیونکہ بعض لوگ عداوت اور دشمنی کی وجہ سے جنگ کرتے ہیں اور بعض اپنی تقدیم یا ملک کی حمیت اور حمایت میں نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کے لئے جہاد وہ جنگ ہے۔جو اس لئے کی جائے کہ صرف اللہ کے نام کا بول بالا ہو۔نہ کسی ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہو۔نہ دوستی اور حمیت کی وجہ سے ریس مال لوٹنا یا دشمنی نکالنا جو وجوہات جہاد ہمارے مخالفین بیان کرتے ہیں۔اس کا خود آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی زبان سے رد کر دیا ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک نواسے کا انتقال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب ان کا ایک سمجھ تھا۔ایک مرغ نے اس کی آنکھ میں چونچ ماردی۔وہ زخم پک گیا اور آنکھ میں پیپ پڑ کہ دورم دماغ تک چڑھ گیا اور اسی تکلیف سے وہ معصوم قوت ہو گیا۔(اسی لئے مرغوں اور مرغیوں سے