مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 390
۳۸۹ اپنی تین آیات فاتحہ کی تفصیل اور تفسیر ہیں۔اگر شعبہ ہو تو خود پڑھے اور لطف اٹھائیے اور یشیم بصیرت روشن کیجئے۔یہ سورت بہت بہی نہیں ہے۔صرف 10 منٹ میں آپ کو یقین آجائے گا۔کہ میرا یہ دعوئے کہ یہ فاتحہ کی تین پھلی آیتوں کی تفسیر ہے بالکل سچا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی مانا پڑے گا کہ یہ سورۃ کھیعص اور بسم الله الرحمن الرحیم کی بھی تفسیر ہے پس معلوم ہو کہ کھیحص دراصل فاتحہ ہی کی پچھلی تین آیتوں کا مقطعہ ہے اور یہی ہم نے ثابت کہنا تھا سو کر دیا۔اسی طرح اگر آپ خودان مقطعات سے جوس پی لیں تو آپ پر بھی انشاء اللہ تعالے مزید علم منکشف ہوگا اور ہر صورت سے یہ دعوی سچا ثابت ہوگا کہ مقطع است در اصل دوسری دفعه نازل شده فاتحه یا مکررات آیات فاتحہ ہیں۔اور جس طرح تفسیر کے وقت ایک مفسر پہلے متن کو رکھتا ہے۔پھر اس کی تفسیر بیان کرتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالٰی نے جس سورۃ کے اوپر فاتحہ کے پیچھے لکھ دیتے ہیں۔ان میں مخصوص طور پر فاتحہ کی ان آیات یا الفاظ کی تفسیر ہے اور یں سورۃ پر کوئی مقطعہ نہیں ہے وہ صرف بسم الله الرحمن الرحيم کی تفسیر ہے۔سو وہ بھی سورہ فاتحہ ہی کی ایک آیت ہے۔میں نے اپنی نوٹ یک میں تمام مقطعات کو ان کی سورتوں کے مضامین سے تطبیق دیا ہے۔لیکن چونکہ مضمون نہایت لیا ہو جاتا تھا اور میرا مقصد صرف راستہ دکھانا تھا۔اس لئے اتنے پر اکتفا کیا گیا۔اب میں جملہ احباب اور پڑھنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر یہ مضمون ان کو خوش وقت کرے تو عاجز کے لئے دعائے خیر فرمائیں۔والسلام تحدیث نعمت سب سے آخر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تا ہوں کہ مقطعات کے متعلق اس نے مجھے ایک نیا راستہ بتایا۔اور ساتھ ہی تحدیث نعت کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ مجھے پیشہ سے مقطعات کے حل کی تلاش کی فکر لگی رہتی تھی۔ایک دن بغیر تفکر اور تدیر کے یکدم بجلی کی طرح