مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 253 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 253

۲۵۲ اور شفاعت بھی گنہگاروں کی مغفرت کرائے گی۔- ۱۳ بالآخرده غفور الرحیم یہ کہ کر اپنا ہاتھ جہنم میں ڈالے گا۔کہ سب شفاعت کرنے والے اپنی اپنی شفاعت کر چکے ، اب مجھ رحمان خان، منان کی شفاعت کی باری ہے یہ کہ کہ وہ باقی ماندہ سب سزا یافتوں کو نکال لے گا جہنم اپنے سکان سے خالی ہو جائے گا۔اور رحمت الہی کی نسیم اس کے دروازوں کو کھڑ کھڑائے گی۔اور فرعون اور ابو جہل تک بھی ایک محدود زمانہ کے بعد سجتے جائیں گے اور اس غفور الرحیم کی مغفرت کی چادر میں لیٹے ہوئے نظر آئیں گے جہنم تھی تک مجرم کو اپنے اندر رکھے گی جب تک کہ اس کی اصلاح نہ ہو جائے۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ حَتَّى إِذَا هَذَ بُوا وَاتَّقُوا یعنی جونہی الہذيب اخلاق اور پاکیزگی قلب وہاں مجرم کو حاصل ہوگئی اور وہ اس قابل ہو گیا کہ میتیوں کے ساتھ مل کر بکمال اخلاق دنیکی اپنی زندگی وہاں پر امن طور پر بسر کر سکے اسی وقت وہ جنت میں داخل کر دیا جائے گا۔۱۴ ، بعض لوگ اس وسوسہ میں پڑے ہوئے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ماں باپ سے بھی زیادہ شفیق ہے تو پھر کیوں وہ ان کو دوزخ میں ڈالے گا۔سو اس کی حقیقت یہ ہے کہ جہنم تو دراصل معاند مشترکین، سخت ترین مضدین اور خدا و رسول کا مقابلہ کرنے والوں کے لئے ہی ہے۔ماں باپ بھی جب ان کی اولاد ممد اور سرکش ہو جائے تو ان سے بیزار اور ان کے دشمن ہو جاتے ہیں۔إنَّ اللهَ لا عَبُ مِنْ عِبَادِهِ إِلَّا المَارِعَ المَرِ الَّذِي يَتَمَرَ دُ عَلَى اللهِ وَابيَ أَن يَقُول لا إله إلا الله۔ایسے لوگوں کے سوا گنہ گاروں کے ساتھ جو سلوک یہاں ہو رہا ہے وہ تو نے آج خود دیکھ ہی لیا ہے۔فَسُبْحَانَ اللهِ عَمَّا يَصِفُونَ (المومنون : ۹۲)