مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 198
196 عام لوگوں میں مشہور ذکر ہاں عوام الناس کے لئے جو ذکر مشہور ہیں میں ان کو مختصر طور پر بیان کروں گا اور وہ چار ہیں۔ا تسبیح ۲ تحمید ۳ تهليل تكبير تسبیح کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات ہر نقص، ہر عیب اور ہر کمزوری سے پاک ہیں۔۲- تحمید کے معنے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات نہایت اعلی ، نہایت عمده ، نہایت قابل ستائش اور نہایت درجہ کا حسن و احسان اپنے اندر رکھتی ہیں تہلیل کے معنی لا اله الا اللہ کہتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا ہمارا کوئی محبوب اور معبود نہیں۔گویا یہ توحید کا اظہار اور اللہ تعالٰی کے لاثانی ہونے کا اقرار اور بیان ہے بگیر اس کے معنے ہیں اللہ تعالی تمام صفات حسنہ کا مالک اور جملہ کمزور ہوں اور برائیل سے پاک ہی نہیں۔بلکہ اس کی سبوحیت اور محامد اس درجہ بلند علی اکبر اور اعظم ہیں۔کہ ان کا اندازہ کوئی عقل کر ہی نہیں سکتی۔پس عرفاً جو فقرات ذکر الہلی کہلاتے ہیں وہ یہ ہیں۔تسبیح - سبحان الله (اللہ پاک ہے؟ التحميد - الحَمدُ لِله (سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہیں) نہیں - لا اله الا الله رنہیں کوئی معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے) تکبیر اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) اب خواہ آپ سبحان اللہ پڑھتے ہیں۔خواہ اَلحَمدُ للہ کہتے رہیں۔خواہ لا اله الا اللہ درد کرتے رہیں خواہ اللہ آئی تو فرماتے رہیں۔یہ سب کیا اہلی مصوب ہوگا۔اور اگر چاہیں تو چاروں او کار کو مل کر بھی پڑھ سکتے ہیں تو سبحان الله والحمد لله ولا إله الا الله والله