مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 150 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 150

۱۴۹ مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب بخار دل حضرت میر محمد اسمعیل بحیثیت شاعر اس جگہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ مقصدیت کی اولیت کے متعلق حضرت میر صاحب کا وہ بیان یہاں نقل کر دیا جائے جو آپ نے اپنی شاعری کاوشوں کا تعارف کرواتے ہوئے خود شامل کتاب کیا ہے۔فرماتے ہیں وہ شعر کی تعریف اس سے زیادہ نہیں کہ وہ یا وزن ہو، اس کے الفاظ حمدہ اور مضمون لطیف ہو۔میرے بزرگوں کو چونکہ شاعری سے مناسبت منفی اس لئے مجھے میں بھی کچھ حصہ اس ذوق کا فطری طور سے آیا ہے کہ دس دس سال تک ایک شعر نہیں کہتا پھر کچھ کہ لیتا ہوں۔دوسرے یہ کہ میرے اشعار مطلب کے حامل ہوتے ہیں نہ کہ الفاظ کے ہیں ایک مضمون ذہن میں رکھ کر شعر کہتا ہوں اور الفاظ اس مضمون کے پابند ہوتے ہیں نہ مضمون الفاظ کا۔اس لئے یہ اشعار بجائے تغزل کے نظم کی صورت رکھتے ہیں اور بجائے آمد کے ہمیشہ آورد کا رنگ ان میں ہوتا ہے۔میرا استاد کوئی نہیں نہ کوئی تخلص ہے۔شروع میں (یعنی سارہ میں جب یہ شوق پیدا ہوا تو چند دفعه آشناہ کا تخلص استعمال کیا پھر ترک کر دیا اور ہمیشہ تخلص کے بغیر گزارا کیا میرے کلام میں بیشتر اشعار بسبب مذہبی ماحول اور دینی تربیت کے متصوفانہ رنگ کے ہیں اور سلسلہ احمدیہ کے مقاصد سے تعلق رکھتے ہیں۔میں کسی کا عمدہ مصرع یا شعر یا کسی غیر زبان