مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 6
سجدے کروں گا شکر کے سرکار فرمائیں گے جب راضی میں تجھ سے ہو گیا بندے مری جنت میں آ حضرت میر صاحب کے مضامین میں جن قرآنی آیات کا ترجمہ شامل نہیں تھا وہ نفس صغیر سے شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح آیات کے حوالے بھی تحریر کئے گئے ہیں۔دو ہستیاں جن کی دعاؤں کے ساتھ یہ کام ہو رہا تھا اب ہم میں نہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع اور محترمہ آیا طیبہ صدیقہ صاحبہ۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے۔ہمارا محبت بھر اسلام انہیں پہنچا دے۔اور اُن کی دُعائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں۔آمین