مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 7
بسم الله الرحمن الرحيم اظهار تشکر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ اُس نے محض اپنے خاص فضل و کرم سے میری ایک بہت پرانی خواہش کو پورا کیا۔بہت مدت سے یہ خواہش تھی کہ میرے ابا جان ڈاکٹر میر محمد اسمعیل کے تمام مضامین جو سالوں پر محیط عرصے سے افضل میں شائع ہوئے تھے وہ کتابی صورت میں چھپ جائیں میں نے اس سلسلے میں سیدہ چھوٹی آپا سے بھی بات کی تھی وہ اس کام کے لئے تیار تھیں۔لیکن پھر وہ بیمار ہوگئیں۔گذشتہ سال میں نے اپنے چھوٹے بھائی سید امین احمد سے بھی بات کی کہ تم یہ کام کر سکتے ہو۔لیکن خدا تعالیٰ کی تقدیر غالب آئی اور میرے پیارے بھائی کا انتقال ہو گیا میری خواہش کا علم ہو گیا اور انہوں نے اس کتاب کی تیاری کا ذمہ اٹھا لیا اور وہ لیے یہا ہوتی جو سالوں میں بکھرے پڑے تھے انہوں نے یکجا کر کے ایک لڑی میں پرو دیئے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔خدا تعالی بڑا ہی عطا کرنے والا ہے وہ کسی کی سچی خواہش کو کبھی ضائع نہیں کرتا بلکہ پورا کر دیتا ہے۔