مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 589 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 589

تیسری ترقی قادیانی خاندان کی ترقی پھر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک تیسری خاندانی ترقی کی۔وہ ہے قادیان میں جات احمدیہ کے ایک حصہ کو جمع اور آباد کیا۔قادیانی مہاجرین کا رشتہ حضور سے صرف روحانی نہیں ہے جیسے باہر کے احمدیوں کا بلکہ نیم حیوانی اور نیم روحانی رشتہ ہے اور ان کے تعلقات حضور سے مثل اپنے خاندانی بزرگ کے ہیں۔سوچیں قدر نے محلے اور نئی آبادی یہاں موجود ہے۔وہ بھی حضور کا ایک خاص خاندان ہے جس کا نام اصحاب الصفہ ہے۔اور میں کی بنیاد حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو نے رکھی تھی۔میرے دیکھتے دیکھتے قادیان کی آبادی ڈیڑھ ہزار افراد سے تقریبا دس ہزار افراد تک پہنچ گئی۔اور سات آٹھ وسیع محلے بالکل نئے آباد ہو گئے۔چوتھی ترقی روحانی خاندان کی ترقی جماعت احمد یہ روحانی ذریت ہے۔حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اور ان کے خلفاء کی۔اس روحانی خاندان کی ترقی حضور کے عہد میں دو طرح ہوئی۔ایک تو تعداد کے لحاظ سے جماعت کی ترقی جس کا اندازہ مبایعین کی فہرستوں سے ہوسکتا ہے۔جو ہمیشہ الفضل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔دوسری ترقی بموجب پیش گوئی تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی ، وہ ترقی ہے۔جو علاوہ جماعت احمدیہ کی عام ترقی کے مختلف غیر ممالک میں اس سلسلہ کے قائم ہونے کے متعلق ہے اور اس کے ماتحت حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے زمانہ میں فالستان امریکہ مصر فلسطین جادا ، سماٹرا ، ماریشش، افریقہ ، غربی و شرقی وغیرہ میں نئی جماعتیں پیدا ہوئیں۔