مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 582 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 582

۵۸۱ چھٹی مشابہت حضرت عمریض اور حضرت فضل عمر کے مزاجوں کی مماثلت ہے حضرت شہر کی غیرت دینی اور حلال۔کون ہے جو نہیں جانتا۔اور یہاں حضرت فضل عمر کے بارے میں یہ الہام ہے۔جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کا موجب ہو گا۔“ نیز " خدا کی رحمت اور غیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔" سب جماعت کے لوگ جانتے ہیں کہ دینی معاملہ میں غیرت اور جلال حضرت فضل عمر کی ایک نمایاں خصوصیت ہے جس طرح کہ وہ حضرت عمرض کی تھی۔(ع) ساتویں مشابہت حضرت عمرہ کے ساتھ حضرت فضل عمر کی یہ ہے کہ آپ بھی محدث ہیں یعنی ملہم۔اور حضور کے حق میں خدا نے فرمایا ہے کہ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے (یعنی کلام ) اسی طرح حضرت عمریضہ کی بابت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اہم سابقہ کے محدثوں کی طرح عمرہ بھی ایک محدث اور مہم ہے۔چنانچہ کئی آیتوں کے مضامین پہلے حضرت عمریض کے دل پر نازل ہوئے پھر قرآن میں دمی منتلو کی صورت میں آگئے اور بعضی آپ کے رویا ور اور کشف بھی مشہور ہیں۔اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر میرے بعد فوراً ہی کسی نبی نے آنا ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔یا یہ کہ میں نہ مبعوث ہوتا تو عم مبحوث ہوتا۔یہ سب باتیں نور نبوت اور الہامی فطرت اور وحی کی برداشت کی طاقت پر دلالت کرتی ہیں۔اور ان ہی باتوں کو احمدیہ جماعت کے لوگ حضرت فضل عمر میں بھی ہمیشہ سے دیکھ