مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 56
۵۶ خانوادہ میر درد میں لڑکیوں کو گھر پر ہی قرآن پاک، دینی تعلیم، عربی ، فارسی، اردو پڑھائی بہتی تھی نانی اماں نے اسی سادگی سے تعلیم پائی ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اُن میں ایسی خوبیاں یکجا کر دی تھیں جو اچھی بیوی اور اچھی ماں میں موجود ہونی چاہئیں۔حضرت میر ناصر نواب صاحب نے حیات ناصر میں بیان فرمایا ہے۔اس بابرکت بیوی نے جس سے میرا پالا پڑا تھا مجھے بہت ہی آرام دیا اور نہایت ہی وفاداری سے میرے ساتھ اوقات میری کی اور ہمیشہ نیک صلاح دیتی رہی اور کبھی مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا نہ مجھ کو میری طاقت سے بڑھ کر تکلیف دی میرے بچوں کو بہت ہی شفقت اور جانفشانی سے پالا نہ کبھی بچوں کو کو سانہ مارا۔اللہ تعالٰی اسے دین ودنیا میں سر خود کھے۔۔۔۔۔ایسی بیویاں دُنیا میں بہت کم میسر آتی ہیں یہ بھی میری ایک خوش نفیسی ہے جس کا میں شکر گزار ہوں کیئی لوگ بیب دینی اور دنیوی اختلاف کے بیویوں کے ہاتھ سے نالاں پائے جاتے ہیں تو گویا کہ دنیا کی دور نخ میں داخل ہو جاتے ہیں میں تو اپنی بیوی کے نیک سلوک سے دنیا میں ہی جنت میں ہوں۔ذلِكَ فَضْل الله يوتيهِ مَنْ يَشَاء والله ذو الفضل العظيم (حیات ناصر مت ۶) آپ نے ایک دعائیہ نظم کہی جس کے تین شعر تو سیدھے در قبولیت تک پہنچے۔اسلام پر جبیں ہم ایمان سے مریں ہم ہر دم خدا کے در کی حاصل ہو جہد کسائی جس وقت موت آئے بے خوف ہم سدھاریں دل پر نہ ہو ہمارے اندوہ ایک رائی