مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 504
تو تم بھی مجھے مارلو عبد اللہ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے دن اونٹ پر سوار دیکھا۔میں بڑھتا بڑھتا آپ کے پاس پہنچا۔اور محبت کے مارے آپ کے پیروں سے لپٹ گیا۔آپ کے ہاتھ میں اس وقت ایک کوڑا تھا۔اتفا قادہ تجھے لگ گیا۔میں نے عرض کیا۔یا رسول اللہ۔مجھے اس چوٹ کا قصاص (بدلی) ملنا چاہیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فورا وہ کوڑا دے دیا تھا اور فرمایا۔کہ تو تم بھی مجھے مار لو۔میں نے آپ کی پنڈلی اور قدموں کو بوسہ دیا۔اور آنکھوں سے لگایا اور اس طرح سے اپنا بدلہ لے لیا۔حیوانوں پر آپ کا رحم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ جانور کے بدن میں سے گوشت کاٹ لیتے کو حرام فرمایا ہے۔اسی طرح باندھ کر کسی جانور پر نشانہ بازی کرنے کو منع کیا ہے۔اسی طرح جانوروں کو آپس میں لڑانے کو منع فرمایا ہے۔نیز فرمایا ہے کہ گھوڑوں کی دم اور ایال نہ کاٹو۔ایال تو ان کا لحاف ہیں۔اور وم ان کا مور چھل جس سے مچھر کھی وغیرہ اڑاتے ہیں۔خدا تو بہت سارے تھے۔مگر دُعا پھر بھی قبول نہ ہوتی تھی حضرت عروہ صحابی نے ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا۔کریا رسول اللہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں کئی خداؤں کی پوجا کیا کرتے تھے۔اور ان۔دعا ئیں بھی مانگا کرتے تھے۔مگر پھر بھی ہماری دعائیں قبول نہ ہوتی تھیں۔پھر خدا نے ا پیر شتل سے حضور کو ہماری طرف بھیجا۔اور ہم کو ان سب بے برکت خداؤں سے نجات دی۔