مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 503
۵۰۲ خدا کا عاشق ایک دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پچھلی رات کے وقت دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ سے غائب ہیں۔اُٹھ کر ادھر ادھر تلاش کیا۔کہیں پتہ نہ لگا۔وہ باہر نکلیں اور دیکھتے دیکھتے قبرستان تک پہنچ گئیں۔وہاں کیا دیکھتی ہیں کہ آپ زمین پر چادر کی طرح پڑے ہیں اور اللہ تعالے کو مخاطب کر کے یہ فرما رہے ہیں کہ سجدت لک روی وَجَنانِی الیعنی میری جان دول تیرے آگے سجدے میں گرے ہوئے ہیں حضرت عا تشرینم یہ حالت دیکھ کر مجھے پاؤں وہاں سے چلی آئیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں عشق کی حالت دیکھ کر مکہ کے کافر بھی کہا کرتے تھے کہ عشق مُحَمَّدُ رَبَّه - یعنی محمد تو اپنے خدا کے عشق میں دیوانہ ہورہا ہے۔صلے اللهُ عَلَيْهِ وَ البَا وَ سَكُمْ ایه واقع حضرت مسیح موعود کی زبان سے سننے میں آیا ہے) آپ کی سخاوت اور احسان صفوان نامی ایک شخص مکہ کے شرفاء میں سے تھے۔وہ فتح مکہ تک آپ کے سخت دشمن تھے۔جب مکہ فتح ہو گیا۔تو اس کے کچھ دن بعد وہ بھی مسلمان ہو گئے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ مسلمان ہونے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مال دینا شروع کیا۔اور اتنا دیا کہ میرے دل سے آپ کی سب دشمنی نکل گئی۔پھر آپ مجھے برابر دیتے رہے یہاں تک کہ آخر میرے دل میں سب سے زیادہ آپ کی محبت ہوگئی۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بھی ہے۔کہ اے مسلمانو آپس میں تحفے دیتے رہا کرو۔تاکہ محبت بڑھے)