مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 500
۴۹۹ دوزخی مجاہد خیبر کی لڑائی میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خوب خوب مقابلے ہوئے ایک دن جب شام ہوئی۔اور دونوں شکر اپنی اپنی جگہ آرام کے لئے واپس ہوئے تو اس دن ایک مسلمان کو دیکھا گیا کہ بڑی بہادری سے لڑا۔اور اس نے بڑے دشمن قتل کئے۔لوگوں نے اس کی بڑی تعریف کی صبح جب آپ کے سامنے یہ ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ وہ شخص تو دوزخی ہے۔پریشن کہ ایک مسلمان اس شخص کے پیچھے ہو لیا۔اس دن بھی اس نے خوب جنگ کی اور بہت سے لوگوں کو قتل کیا۔اور خود بھی سخت زخمی ہوا۔جب وہ زخموں کے درد سے بیتاب ہوا تو اس نے اپنی تلوار کا قبضہ زمین میں رکھ کر اس کی نوک اپنے پسینے نہیں رکھی اور زور سے جو اپنے تئیں دبایا تو تلوار اس کے کلیجہ میں گھس گئی اور وہ مر گیا۔اس کی یہ خودکشی دیکھ کر وہ شخص جو اس کے پیچھے لگا ہوا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا۔کہ آپ اللہ کے پیچھے رسول ہیں۔آپ نے فرمایا کیا بات ہے۔اس نے کہا کہ وہ شخص میں کو آپ نے آج ہی فرمایا تھا۔که وہ دوزخی ہے۔اور لوگ اس بات سے حیران ہوئے تھے۔وہ واقعی دوزخی ہی نکلا۔میں آج اس کے ساتھ ساتھ ہو لیا تھا۔جب وہ سخت زخمی ہو گیا۔تو اس نے اپنے تئیں خود ہلاک کر لیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص بظا ہر جنتیوں کے سے کام کرتا ہے مگر خدا کے نزدیک وہ دوزخی ہوتا ہے۔پھر آپ نے بلانے سے فرمایا کہ اسے بلال اُٹھ اور لوگوں کو پکار کریشنا دے کہ جنت میں سوائے ایمان والے شخص کے کوئی داخل نہیں ہو گا۔اور بعض وقت بے ایمان آدمی سے بھی اللہ تعالیٰ اپنے دین کی مدد کرا دیا کر تا ہے۔