مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 478 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 478

،، نے ان کا پیٹ چاک کر کے ان کی کلیجی کی بوٹیاں چاہئیں۔یہ کفارہ خدا نے ان کا نہیں کر دیا۔پھر اپنے نیک اعمال اور اسلام کی ابتدائی مدد کی وجہ سے وہ سید الشہدا کہلائے۔واللہ اعلم) منہ پر ہرگز نہ مارو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے اگر کوئی شخص کسی کو مارے بھی تو منہ پر ہرگز نہ مارے۔العینی استاد یا ماں باپ جان کر منہ پر تھپڑ مارتے ہیں یہ گناہ کی بات ہے۔اور منہ پہ مار کھانے والے بچوں کی آنکھ کان یا دماغ کو بھی بعض دفعہ اس سے ایسا صدمہ پہنچ جاتا ہے کہ ہمیشہ کے لئے عیب دار ہو جاتے ہیں )۔(الفصل ۴ دسمبر ۱۹۲۸ء) حضرت ابو دور کا اسلام لانا حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں قبیلہ غفار کا ایک شخص ہوں۔جب ہمیں اپنے علاقہ میں یہ خیرپہنچی۔کہ مکہ میں ایک شخص نے نبوت کا دعوی کیا ہے۔تو میں نے ان کے حالات معلوم کرنے کے لئے اپنے بھائی کو مکہ بھیجا۔چنانچہ دہ گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے۔اور پھر گھر میں واپس آئے۔جب میں نے اُن سے حال پوچھا تو کہنے لگے کہ میں نے اس شخص کو دیکھا رق ہے۔وہ ہر نیکی کا حکم کرتے ہیں اور ہر میری بات سے منع کرتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ ان کی اتنی مختصر بات سے میری تسلی نہ ہوئی۔اور میں نے خود اپنا سامان تیار کیا اور مکہ کی طرف روانہ ہوا۔وہاں میں بہت حیران ہوا۔کہ میں کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملوں گا۔کیونکہ میں ان کو پہچانتا نہ تھا۔اور یہ میں نے مناسب نہ سمجھا کہ لوگوں سے آپ کی بابت دریافت کروں میں کعبہ میں اتر پڑا۔بھوک پیاس لگتی تو زمزم کا پانی پی لیا کرتا۔ایک دن حضرت علی نے میرے پاس سے گذر ہے۔انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ تم یہاں مسافر معلوم ہوتے ہو۔میں نے کہا ہاں۔انہوں نے کہا ہمارے گھر ملو۔میں اُن کے ساتھ ہو لیا۔نہ ہ مجھ سے بولے نہ میں کچھ